لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 5 ماہ کے بچے کے پیٹ سے چابی نکال لی۔ بچے کا تعلق سرگودھا سے ہے جس نے غلطی سے چابی نگل لی تھی۔ پیٹ سے چابی نکالنے کے لیے اینڈوسکوپی کا طریقہ کار اختیار کیا گیا۔
ایسوسی ایٹ پروفیسرپیڈیاٹرک ڈاکٹر حسن سلمان کی سربراہی میں ٹیم نے پروسیجر کامیابی سے مکمل کیا۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے طبی ٹیم کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
بچے کے والدین نے میڈیکل ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نازک صورتحال سے نپٹنے میں ڈاکٹروں کی لگن اور مہارت کو سراہا۔
Tags: لاہور جنرل ہسپتال پیٹ سے چابی