Vinkmag ad

ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی

ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی- شفا نیوز

حکومت پنجاب ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بغیر سود کے قرضے فراہم کر رہی ہے۔ یہ قرضے انہیں اس شعبے میں کاروبار کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ بات پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا کو بتائی۔

وزیر صحت کو بتایا گیا کہ ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دیے گئے قرضوں کی بازیابی کی شرح 99 فیصد ہے۔ انہوں نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے صحت کے نظام کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ میڈیکل پروفیشنلز بااختیار بھی بنیں گے۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن (پی ایچ ایف) کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد اکرم نے انہیں زیر تربیت میڈیکل سپیشلسٹس کی انڈکشن اور اعزازیہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے ادارے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف سرکاری ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چلڈرنز ہارٹ سرجری پروگرام: 1800 سے زائد کامیاب آپریشن

Read Next

وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان زیادہ متاثر 

Leave a Reply

Most Popular