Vinkmag ad

وزنی جیکٹس کے ساتھ ورزش: فٹنس میں مددگار یا صرف فیشن؟

People exercising in gym wearing weighted jackets to improve strength, endurance, and overall fitness.

فٹنس کلاسز اور جاگنگ ٹریکس پر وزنی جیکٹس تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وزنی جیکٹس کے ساتھ ورزش واقعی فائدہ مند ہے یا یہ صرف فیشن ٹرینڈ ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے مطابق یہ جیکٹس ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہیں. ان سے جسمانی کارکردگی بڑھتی ہے، اور یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔ اوپری دھڑ پر اضافی وزن ڈالنے کے ساتھ یہ جیکٹس وزن ایڈجسٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان کے فوائد کے بارے میں تحقیق محدود ہے، اور اثرات بھی ہر شخص پر یکساں نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیکٹ پہننے سے کیلوریز کے استعمال میں زیادہ اضافہ نہیں ہوتا, تاہم اس سے کھیلوں میں طویل مدتی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔ وزنی جیکٹس کے ساتھ ورزش کرنے سے بزرگ افراد کے وزن یا ہڈیوں کی کثافت پر فوری فرق نہیں پڑتا۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ان کا وزن اچانک مت بڑھائیں۔ ابتدا میں جسمانی وزن کا صرف 5 سے 10 فیصد شامل کریں۔ یہ جسم کو آہستہ آہستہ اضافی وزن کا عادی کرنے اور ممکنہ چوٹ سے بچانے کے لیے ضروری ہے۔ حاملہ خواتین، دل یا سانس کی بیماری والے افراد ان کے استعمال میں محتاط رہیں۔ کمر یا گردن کی چوٹ والے افراد ان کے ساتھ ورزش سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بیرون ملک گریجویٹس کیلئے لائسنس سے قبل امتحان لازمی

Read Next

شادی میں تاخیر سے پاکستانی خواتین میں موٹاپے کا خطرہ کم، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular