Vinkmag ad

چکر آنا

A young lady feeling disiness

چکر آنا (dizziness) ایسی کیفیت ہے جسے لوگ مختلف احساسات یا کیفیات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس دوران فرد کو بے ہوش ہونے، لڑکھڑا جانے یا اردگرد چیزیں گھومنے کا احسس ہوتا ہے۔

علامات

چکر آنے کی صورت میں یہ علامات محسوس ہو سکتی ہیں:

٭ہلکا پن (Lightheadedness)۔ اس کیفیت میں بعض اوقات سر ہلکا لگتا ہے، یا آنکھوں کے آگے اندھیرا سا چھا جاتا ہے

٭ توازن کھونا، لڑکھڑا جانا

٭ اردگرد کی چیزیں گھومتی محسوس ہونا

٭ تیرنے یا سر بھاری ہونے کا احساس

چکر آنے کی کیفیت اکثر عارضی ہوتی ہے، اور اکثر علاج کے بغیر ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو اسے یہ باتیں ضرور بتائیں۔ یہ معلومات چکر آنے کی وجہ جاننے اور مناسب علاج تجویز کرنے میں مدد دیتی ہیں:

٭ چکر سے پہلے اور بعد کی کیفیت

٭ وہ عوامل جو چکر کو بڑھاتے ہیں

٭ اس کیفیت کا دورانیہ

وجوہات

چکر کسی بھی عمر میں آ سکتے ہیں، تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ اس کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں اندرونی کان کی خرابی، سفر کے دوران متلی یا بعض دواؤں کے مضر اثرات نمایاں ہیں۔ کچھ صورتوں میں یہ انفیکشن، چوٹ یا دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کی وجہ سے آتے ہیں۔ بعض اوقات درست وجہ معلوم نہیں بھی ہو پاتی۔

اندرونی کان کے مسائل

چکر زیادہ تر اندرونی کان کے توازن کے نظام میں خرابی کے باعث آتے ہیں۔ یہ حالت ورٹیگو بھی پیدا کر سکتی ہے، جس میں اردگرد کی چیزیں گھومتی محسوس ہوتی ہیں۔ اس کے اسباب یہ ہیں:

٭ بینائن پیرو آکسیزمل پوزیشنل ورٹیگو (BPPV)

٭ مائیگرین

٭ مینیئرز بیماری (Meniere’s disease)

توازن کی خرابی

خون کی روانی میں کمی

اگر دماغ کو خون کم پہنچے تو چکر آ سکتے ہیں۔ اس کی عام وجوہات یہ ہیں:

٭ شریانوں کی تنگی (آرتھیر وسکلروسس)

٭ خون کی کمی (اینیما)

٭ پانی یا نمکیات کی کمی

٭ شوگر کی کمی (ہائپوگلائسیمیا)

٭ دھڑکن کی بے ترتیبی (اردمیا)

کھڑے ہوتے وقت بلڈ پریشر کا گرنا (آرتھو اسٹاٹک ہائپو ٹینشن)

فالج یا عارضی فالج (TIA)

دواؤں کے مضر اثرات

چند دوائیں بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں۔ جیسے:

٭ اینٹی ڈپریسنٹس

٭ مرگی کی دوائیں

٭ بلڈ پریشر کی دوائیں

٭ نیند آور یا سکون آور دوائیں

دیگر ممکنہ وجوہات

کاربن مونو آکسائیڈ کا زہریلا اثر

دماغی چوٹ

شدید افسردگی

اینگزائٹی

دوران سفر متلی

گھبراہٹ کے دورے (پینک ڈس آرڈر)

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں اگر چکر:

٭ بار بار آتے ہوں

٭ اچانک شروع ہوں

٭ روزمرہ زندگی میں رکاوٹ بنیں

٭ طویل عرصے تک رہیں

٭ ان کی کوئی واضح وجہ نہ ہو

فوری طبی امداد

فوراً طبی امداد حاصل کریں اگر چکر یا ورٹیگو کے ساتھ درج ذیل علامات میں سے کوئی ظاہر ہو:

٭ اچانک یا شدید درد، مثلاً سخت سر درد یا سینے میں درد

٭ دل کی دھڑکن کا تیز یا بے ترتیب ہونا

٭ بازو یا ٹانگیں سن ہونا، کمزوری، لڑکھڑانا یا چہرے پر نقاہت کے آثار

٭ سانس لینے میں دشواری

٭ بے ہوشی یا دورے پڑنا

٭ آنکھوں یا کانوں سے متعلق مسائل، مثلاً دوہرا دکھائی دینا یا سننے میں دشواری

٭ الجھی ہوئی یا بے ربط گفتگو

٭ مسلسل قے آنا

سیلف کیئر

آہستہ حرکت کریں

لیٹنے کی حالت سے اٹھتے وقت جلدی نہ کریں۔ بہت سے لوگوں کو اچانک کھڑے ہونے پر چکر آتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو فوراً بیٹھ جائیں یا لیٹ جائیں۔

پانی زیادہ پئیں

جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھیں تاکہ چکر کم آئیں۔

کافی، الکحل اور تمباکو سے پرہیز کریں

یہ چیزیں خون کی روانی کو متاثر کر کے علامات کو بڑھا سکتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چھوٹے بچے سردیوں میں نزلہ زکام کے سب سے زیادہ شکار

Read Next

ادویات کا غیر ذمہ دارانہ استعمال، معیشت پر سالانہ 50 ارب روپے کا بوجھ

Leave a Reply

Most Popular