Vinkmag ad

طلاق یافتہ پاکستانی شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا، قومی سروے

A couple placing their wedding rings on the table, symbolizing divorce or separation

ماہرین کے مطابق خواتین، کم آمدنی والے شہری اور طلاق یافتہ پاکستانی شدید ذہنی دباؤ میں ہیں۔ طلاق یافتہ افراد سب سے زیادہ ذہنی دباؤ، تنہائی اور منفی سماجی ردعمل کا شکار ہیں۔ یہ بات نیشنل سائیکیٹرک موربیڈیٹی سروے 2022 میں سامنے آئی۔

سروے کے مطابق 37.91 فیصد پاکستانی اپنی زندگی میں کسی ذہنی بیماری کا شکار رہے۔ اس وقت 32.28 فیصد افراد کسی ذہنی مسئلے میں مبتلا ہیں۔ موڈز سے متعلق امراض 19.62 فیصد، اعصابی اور دباؤ سے متعلق مسائل 24.81 فیصد، نفسیاتی امراض 4.52 فیصد اور نشہ آور عادات سے متعلق مسائل 0.85 فیصد ہیں۔ سروے کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ماہ میں 6.17 فیصد افراد نے خودکشی کے خیالات ظاہر کیے۔ 1.05 فیصد نے کبھی خودکشی کی کوشش کی۔

ماہرین کے مطابق مالی دباؤ، خاندانی ٹوٹ پھوٹ اور معاشی ناہمواری ذہنی مسائل بڑھا رہی ہیں۔ خواتین اور طلاق یافتہ افراد پر دباؤ سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور طلاق یافتہ افراد کے لیے کمیونٹی سپورٹ اور محفوظ اظہار کے مواقع ضروری ہیں۔ ابتدائی مداخلت ذہنی بیماریوں کے بوجھ کو کم کر سکتی ہے۔ تعلیمی، سماجی اور صحت کے شعبوں میں نفسیاتی بہبود شامل کی جانی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خیبر پختونخوا میں فلو کا خدشہ، ہسپتال ہائی الرٹ

Read Next

آنکھ پھڑکنا

Leave a Reply

Most Popular