Vinkmag ad

خوراک کے معیار کا دائمی درد کی شدت میں کردار

خوراک کے معیار کا دائمی درد کی شدت میں کردار- شفا نیوز

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خوراک کے معیار کا درد کی شدت اور جسمانی کارکردگی پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔ وائیالہ انٹر جینریشنل سٹڈی آف ہیلتھ کی تحقیق میں 654 آسٹریلیائی افراد شامل تھے۔ ان میں 57 فیصد خواتین تھیں۔

تحقیق کا مقصد خوراک کی کوالٹی، جسمانی چربی اور کارکردگی میں تعلق کا جائزہ لینا تھا۔ نتائج سے پتا چلا کہ جسمانی چربی کا درد کی شدت پر کوئی اثر نہیں۔ تاہم خوراک کے معیار کا درد کے ساتھ براہ راست تعلق ہے۔

دنیا کی 30 فیصد آبادی طویل المعیاد (تین ماہ سے زائد جاری) درد سے متاثر ہے۔ موٹاپا درد کو بڑھاتا ہے، جبکہ اچھی غذائی عادات درد کی شدت کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین پھل، سبزیاں، لین پروٹینز اور اناج کھاتی ہیں، ان میں درد کی شدت کم ہوتی ہے۔

ڈاکٹر تھامس ایم ہالینڈ کے مطابق اس اثر کا تعلق اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھنے والی خوراک سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیریز، زیتون کا تیل، گہرے سبز پتوں والی سبزیاں، اومیگا 3 سے بھرپور مچھلی، گری دار میوے اور مکمل اناج صحت بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کام کے دوران کھانا چھوڑنا دل کے لیے نقصان دہ

Read Next

پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسیز میں 20 فیصد اضافہ رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular