دست (diarrhea) وہ حالت ہے جس میں پاخانہ پتلا، پانی جیسا اور زیادہ بار آتا ہے۔ اس کے ساتھ پیٹ میں درد یا مروڑ اور پاخانے کی مقدار میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ دست کی مدت اس کی وجہ کی نشاندہی کر سکتی ہے۔
اقسام
دست کی تین اقسام ہیں:
٭ قلیل مدتی دست (Acute diarrhea) جو 2 دن سے 2 ہفتے تک رہتے ہیں
٭ مستقل دست (Persistent diarrhea) جو 2 سے 4 ہفتے رہتے ہیں
٭ طویل مدتی دست (Chronic diarrhea) جو 4 ہفتے یا اس سے زیادہ رہتے ہیں
قلیل مدتی اور مستقل دست اکثر بیکٹیریل، وائرل یا پیراسائٹک انفیکشن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ طویل مدتی دست کسی سنگین بیماری، مثلاً السرٹیو کولائٹس (Ulcerative Colitis) اور کرون کی بیماری (Crohn’s Disease) ، یا کم سنگین حالت، مثلاً اریٹیبل باؤل سنڈروم (آئی بی ایس) کی علامت ہو سکتے ہیں۔
وجوہات
قلیل مدتی یا مستقل دست کی ممکنہ وجوہات یہ ہیں:
٭ اینٹی بائیوٹک یا دیگر دواؤں کی وجہ سے دست
٭ مصنوعی مٹھاس کا استعمال
٭ سی ڈیفیسیل انفیکشن (C. difficile)، ایک بیکٹیریل انفیکشن
٭ کووڈ – 19
٭ کریپٹو سپورڈیئم انفیکشن (Cryptosporidium infection)، ایک پیراسائٹک انفیکشن
٭ سائٹو مگالو وائرس (Cytomegalovirus) کمزور مدافعت والے افراد میں شدید بیماری پیدا کر سکتا ہے
٭ ای. کو لائی (E. coli)، ایک بیکٹیریل انفیکشن جو آنتوں کو متاثر کرتا ہے
٭ فوڈ پوائزننگ یا خوراک کی عدم برداشت
٭ فرکٹوز یا لیکٹوز کی عدم برداشت
٭ جی آرڈیا (Giardia) ایک مائیکرو سکوپک پیراسائٹ جو آنتوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے اور اکثر آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے پھیلتا ہے۔
٭ نورو وائرس (Norovirus) اور دیگر وائرل انفیکشنز آنتوں کو متاثر کرنے والے وائرس ہیں جو عام طور پر آلودہ خوراک، پانی یا انسانی رابطے کے ذریعے پھیلتے ہیں۔
٭ کچھ دوائیں مثلاً میگنیشیم والے اینٹاسڈز (Antacids) یا کینسر کی کچھ ادویات بعض اوقات دست یا ہاضمے کی خرابی پیدا کر سکتی ہیں
٭ روٹا وائرس (Rotavirus) آنتوں کو متاثر کرتے ہیں اور عام طور پر بچوں میں شدید دست کا سبب بنتے ہیں
٭ سالمونیلا (Salmonella) اور شیگیلا (Shigella) انفیکشنز بیکٹیریل انفیکشن ہیں جو آلودہ خوراک یا پانی کے ذریعے آنتوں کو متاثر کرتے ہیں
٭ معدے کی سرجری
٭ دوران سفر دست
طویل مدتی دست
٭ سیلیئک بیماری (Celiac disease)
٭ کولون کینسر
٭ کرون کی بیماری
٭ سوزش والی آنت کی بیماری (IBD)
٭ اریٹیبل باؤل سنڈروم
٭ پروٹون پمپ انہیبیٹرز (PPIs) اور H-2 ریسیپٹر اینٹاگونسٹ دوائیں معدے میں تیزابیت کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ بعض افراد میں دست یا ہاضمے کی خرابی پیدا کر سکتی ہیں
٭ ریڈی ایشن تھیراپی
٭ چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی زیادہ نشوونما (SIBO)
٭ السرٹیو کولائٹس (Ulcerative colitis) ایک طویل مدتی سوزش والی بیماری ہے جو بڑی آنت کی اندرونی پرت میں زخم اور سوجن پیدا کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے دست، خون ملا پاخانہ، پیٹ میں درد اور مروڑ اٹھ سکتے ہیں
٭ ویپل کی بیماری (Whipple’s disease) ایک نایاب بیکٹیریل انفیکشن جو آنتوں اور دیگر اعضاء کو متاثر کرتا ہے، اور دست، پیٹ میں درد، وزن میں کمی، اور تھکن کا سبب بن سکتا ہے
٭ کچھ انفیکشنز، اگر ان کا علاج نہ کیا جائے
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں
زیادہ تر قلیل مدتی دست بغیر علاج کے ختم ہو جاتے ہیں۔ شدید یا طویل مدتی دست ڈی ہائیڈریشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعت والے افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں
بچوں میں فوری توجہ طلب علامات
ننھے بچوں می ان علامات کی صورت میں بلاتاخیر ڈاکٹر سے رابطہ کریں:
٭ اگر دست 24 گھنٹے کے بعد بھی بند نہ ہوں
٭ تین یا زیادہ گھنٹوں میں گیلا ڈائپر نہ ہو
٭ 39 ڈگری سنٹی گریڈ یا 102 ڈگری فارن ہائیٹ کا بخار ہو
٭ خون آلود یا سیاہ پاخانہ آئے
٭ منہ یا زبان خشک ہو، آنسو نہ آئیں
٭ غیر معمولی نیند، بے ہوشی یا چڑچڑا پن
٭ پیٹ، آنکھیں یا گال دھنسے ہوئے
٭ جلد دبانے پر واپس اپنی حالت میں نہ آئے
بالغوں میں فوری توجہ طلب علامات
٭ دست دو دن سے زیادہ جاری رہیں
٭ زیادہ پیاس لگنا، منہ یا جلد کا خشک ہونا، کم یا بالکل پیشاب نہ آنا، شدید کمزوری محسوس ہونا، چکر آنا یا ہلکا سر درد ہونا، یا گہرے رنگ کا پیشاب آنا
٭ پیٹ یا مقعد میں شدید درد
٭ خون آلود یا سیاہ پاخانہ آنا
٭ 39 ڈگری سنٹی گریڈ یا 102 ڈگری فارن ہائیٹ کا بخار ہونا
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔