ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے زیادہ تر مریض مناسب طبی نگرانی کے ساتھ روزے رکھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی انسٹیٹیو ٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں رمضان کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام میں کیا گیا۔ سیمینار کا عنوان ”ذیابیطس کے مریض روزے کیسے رکھیں: میڈیکل سائنس اور قرآن و حدیث کی روشنی میں” تھا۔
اینڈوکرائنالوجسٹ ڈاکٹر نصیرالدین شاہین نے کہا کہ مریضوں کو متوازن غذا اور ادویات کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے بلڈ شوگر کی باقاعدہ نگرانی اور ہر مریض کی انفرادی کیفیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سحری و افطار میں احتیاطی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے۔ ادویات کے اوقات اور ڈوز کو ڈاکٹر کے مشورے سے ترتیب دینے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کو روزے کے دوران صحت برقرار رکھنے کے عملی رہنما اصول فراہم کیے گئے۔