Vinkmag ad

بڑے شہروں میں ڈینگی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری

بڑے شہروں میں ڈینگی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری- شفا نیوز

اگر ٹمپریچر 16 اور 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو تو ڈینگی پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس تناظر میں ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی وباء پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث اکتوبر میں ڈینگی وباء پھیلنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی بڑے شہروں لاہور، کراچی، حیدر آباد، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور راولپنڈی اسلام آباد میں خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔ اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ حالیہ دنوں میں پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسے میں بڑے شہروں میں ڈینگی وباء کی وارننگ کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک اضافہ

Read Next

دمہ کیا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular