Vinkmag ad

راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی، 4 ہزار مقدمات درج

راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی، 4 ہزارمقدمات درج- شفا نیوز

تازہ ترین: موسم بدلتے ہی ڈینگی کے وار شروع ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے پر راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق  ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم زور شور سے جاری ہے۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران 3 ہزار کے قریب عمارتوں کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈی سی کے مطابق تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی کے خصوصی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے 102، لاہور سے 3، چکوال اور سیالکوٹ سے 2،2 جبکہ پاکپتن، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، قصور اور گوجرانوالہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان کے مطابق ایک ہفتہ میں 905 جبکہ رواں سال اب تک 3403 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے عوام سے انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

نوزائیدہ بچوں کے مسائل

Read Next

27 فلسطینی میڈیکل طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان روانہ

Leave a Reply

Most Popular