Vinkmag ad

رمضان میں تلی ہوئی غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ، ماہرین

رمضان میں تلی ہوئی غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ – شفا نیوز

ماہرین غذائیات کے مطابق رمضان میں تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ رمضان میں ان کا استعمال کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ایسی خوراک سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

غذائیات کے ماہر ڈاکٹر طلحہ عماد کے مطابق زیادہ چکنائی والی غذائیں بدہضمی، پیٹ پھولنے اور بے آرامی کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ افطار میں گرلڈ گوشت، ابلی ہوئی سبزیوں اور تازہ پھلوں کو ترجیح دیں۔

ڈاکٹر صائمہ خان نے کہا کہ رمضان میں تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال جسم میں پانی کی کمی اور ہاضمے کے مسائل بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کھجور اور پانی سے روزہ کھولنے کا مشورہ دیا تاکہ جسم میں پانی کی کمی پوری ہو۔

ماہرین نے مزید کہا کہ رمضان میں لِین (lean)  پروٹین، ہول وِیٹ اور ابلی ہوئی سبزیاں کھائیں۔ اس کے علاوہ میٹھے مشروبات اور میٹھے پکوانوں سے گریز کریں۔ لِین پروٹین میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ یہ وزن کو کنٹرول میں رکھنے اور جسم کو طاقت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ پروٹین چربی کے بغیر چکن، مچھلی، انڈے کی سفیدیوں، دالوں، پھلیوں اور کم چکنائی والے دہی میں پائی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کچن اسفنج: صفائی کا آلہ یا بیکٹیریا کی پناہ گاہ

Read Next

راولپنڈی کے مزید 20 بنیادی مراکز صحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular