Vinkmag ad

مردہ مریض سے متعلق الزام مسترد، قانونی کارروائی کا انتباہ

مردہ مریض سے متعلق الزام مسترد، قانونی کارروائی کا انتباہ- شفا نیوز

قومی اسمبلی کی صحت کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں شفا انٹرنیشنل نے مردہ مریض سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا۔ ہسپتال کے مطابق ڈیڈ باڈی کو سات دن ہسپتال میں رکھنے کا دعویٰ بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

ترجمان کے مطابق مردہ مریض کے معاملے پر تبصرہ 4 جولائی کے اجلاس میں مختصراً آیا تھا۔ اس بات کو میڈیا میں غیر ضروری طور پر سنسنی خیز انداز میں پیش کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے تصدیق کی کہ اسے میڈیا میں جس طرح پیش کیا گیا، ان کا ایسا ارادہ نہ تھا۔

ہسپتال نے کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ ایسی گمراہ کن کوریج کا نوٹس لے۔ ترجمان نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل میں تمام طبی سہولیات سائنسی اصولوں اور اخلاقی ضابطوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال قومی قوانین اور عالمی معیارات پر عمل کر رہا ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ادارہ اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان نے میڈیا اور عوام پر زور دیا کہ حساس معاملات پر صرف تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ: کیا ورزش سے بچاؤ ممکن ہے؟

Read Next

ہسپتالوں کا کچرا سنگین خطرہ، محفوظ تلفی ناگزیر قرار

Leave a Reply

Most Popular