Vinkmag ad

روزانہ واک کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار: تحقیق

روزانہ واک کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار: تحقیق- شفا نیوز

Close up of girl shoes walking

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ واک کینسر کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں 85 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان کی عمریں اوسطاً 63 برس تھیں۔ پانچ سالہ اوسط مشاہدے کے دوران تقریباً 2,600 شرکاء میں 13 اقسام میں سے کسی نہ کسی قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ان لوگوں میں اس کا خطرہ کم پایا گیا جو کسی نہ کسی سطح کی جسمانی سرگرمی کرتے تھے۔

نتائج کے مطابق روزانہ واک کرنے والوں میں کینسر کا خطرہ 26 فیصد کم پایا گیا۔ روزانہ 7 ہزار قدم چلنے سے خطرہ کم ہوا، جبکہ 9 ہزار قدم پر مزید کمی دیکھی گئی۔ واک کا فائدہ اس وقت بھی برقرار رہا جب اسے عمر، وزن اور طرزِ زندگی جیسے عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلکے درجے کی جسمانی سرگرمی بھی فائدہ مند ہے۔ اس لیے اچھی صحت کے لیے روزانہ واک کو اپنا معمول بنانا چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پولیو کے خلاف جنگ میں خواتین ہیروز کا فیصلہ کن کردار

Read Next

سینیٹ کی صحت کمیٹی نے تین اہم بل منظور کر لیے

Leave a Reply

Most Popular