مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی) نے رنگ گورا کرنے والی مضر صحت کریموں کے خلاف ملک گیر کارروائی شروع کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق کئی معروف کمپنیوں کی کریموں میں پارہ مقرہ حد سے زیادہ ہے۔ یہ انسانی صحت اور جلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ان مصنوعات کی تشہیر گمراہ کن دعوؤں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہ کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے یا کمپنی کی سالانہ آمدن کے 10 فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
سی سی پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رنگ گورا کرنے والی مضر صحت کریموں کے استعمال میں محتاط رہیں۔ وہ غیر محفوظ یا گمراہ کن مصنوعات کی شکایات کمیشن کے آن لائن پورٹل پر درج کرائیں۔
Tags: رنگ گورا کرنے والی