Vinkmag ad

کراچی میں کووڈ کا غیرمعمولی پھیلاؤ، چار اموات رپورٹ

کراچی میں کووڈ کا غیرمعمولی پھیلاؤ، چار اموات رپورٹ- شفا نیوز

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی میں کووڈ کا غیرمعمولی پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس دوران چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ فوت ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سید فیصل محمود اۤغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ماہر متعدی امراضِ ہیں۔ ان کے مطابق ہسپتال میں روزانہ کووڈ کے مریض داخل ہو رہے ہیں۔ ان میں کمزور قوت مدافعت والے چار افراد انتقال کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور کمزور قوت مدافعت والے افراد خاص طور پر احتیاط کریں۔ اگر علامات ظاہر ہوں تو فوری ٹیسٹ کروائیں تاکہ علاج جلد شروع کیا جا سکے۔

کراچی کے دیگر ہسپتالوں میں بھی کووڈ کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سندھ انسیکشس ڈیزیز ہسپتال نیپاہ میں تین مریض زیر علاج ہیں جن میں دو کی تشخیص پی سی آر اور ایک کی ریپڈ اینٹی جن سے ہوئی ہے۔ نمونے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو مزید جانچ کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔

کراچی میں کووڈ کا غیرمعمولی پھیلاؤ دیگر علاقوں کے لیے بھی انتباہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے، ہاتھ دھونے، اور جہاں ضروری ہو، سماجی فاصلے کی پابندی کرنی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

جعلی ادویات کی موجودگی پر ڈریپ کا ہنگامی الرٹ جاری

Read Next

انفراریڈ کانٹیکٹ لینز سے اندھیرے میں اور بند آنکھوں سے دیکھنا ممکن

Leave a Reply

Most Popular