Vinkmag ad

کورنز اور کیلسز: محض مردہ جلد یا بیماری کی علامت؟

Close-up of a human foot showing thickened, hardened layers of skin on pressure points and toes, illustrating corns and calluses for medical education

کورنز اور کیلسز (Corns and calluses) جلد کی سخت اور موٹی تہیں ہیں۔ یہ اس وقت بنتی ہیں جب جلد رگڑ یا دباؤ سے اپنی حفاظت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ اکثر پیروں اور انگلیوں یا ہاتھوں اور انگلیوں پر بنتے ہیں۔

اگر آپ صحت مند ہیں، تو کورنز اور کیلسز کے علاج کی ضرورت نہیں۔ اس کی ضرورت تب پڑتی ہے جب وہ درد کا باعث بنیں یا آپ کو ان کی ظاہری شکل پسند نہ ہو۔ زیادہ تر لوگوں کیلئے انہیں صرف رگڑ یا دباؤ کے ذریعے ختم کر دینا ہی کافی ہوتا ہے۔

علامات

کورنز اور کیلسز کی علامات میں شامل ہیں:

٭ جلد موٹی اور کھردری ہونا

٭ سخت اور ابھرا ہوا ابھار

٭ جلد کے نیچے نرمی یا درد محسوس ہونا

٭ جلد کا پرت دار، خشک یا مومی ہونا

کورنز اور کیلسز ایک ہی چیز نہیں

کورنز: یہ کیلسز کے مقابلے میں چھوٹے اور گہرے ہوتے ہیں۔ ان کا مرکز سخت ہوتا ہے جس کے گرد سوجی ہوئی جلد ہوتی ہے۔ دبانے پر ان میں درد ہو سکتا ہے۔ سخت کورنز اکثر پیروں کی انگلیوں کے اوپر یا چھوٹی انگلی کے بیرونی کنارے پر بنتے ہیں۔ نرم کورنز عام طور پر انگلیوں کے درمیان بنتے ہیں۔

کیلسز: یہ شاذ و نادر ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں اور دباؤ والے مقامات نثلاً ایڑیوں، تلوے، ہتھیلیوں اور گھٹنے پربنتے ہیں۔ ان کا سائز اور شکل مختلف ہو سکتی ہے۔ یہ اکثر کورنز سے بڑے ہوتے ہیں۔

وجوہات

کورنز اور کیلسز بار بار ہونے والے کاموں سے پیدا ہونے والی رگڑ اور دباؤ کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس رگڑ اور دباؤ کی کچھ وجوہات میں شامل ہیں:

نا مناسب ناپ کے جوتے اور موزے پہننا: تنگ جوتے اور اونچی ایڑی والے جوتے پیروں کے بعض حصوں کو دباتے ہیں۔ اگر جوتے ڈھیلے ہوں، تو پیر بار بار پھسل کر جوتے کے ساتھ رگڑ کھا سکتا ہے۔ پیر جوتے کے اندرونی جوڑ یا سلائی سے رگڑ کھا سکتا ہے۔ غلط فٹنگ والے موزے بھی مسئلہ بن سکتے ہیں۔

موزے نہ پہننا: موزوں کے بغیر جوتے اور سینڈل پہننا پیروں پر رگڑ کا باعث بن سکتا ہے۔

آلات موسیقی بجانا یا دستی اوزار استعمال کرنا: ہاتھوں پر کیلسز بار بار کے دباؤ والی سرگرمیوں جیسے آلات موسیقی بجانے، دستی اوزار یا یہاں تک کہ قلم کے استعمال سے بھی ہو سکتے ہیں۔

وراثتی رجحان: کورنز کی ایک قسم وزن نہ اٹھانے والے حصوں جیسے تلووں اور ہتھیلیوں پر بھی بنتی ہے۔ اس کا سبب موروثیت بھی ہو سکتا ہے۔

خطرہ بڑھانے والے عوامل

٭ ایسے جوتے پہننا جو پیروں پر دباؤ یا رگڑ بڑھا دیں۔

٭ ایسی طبی حالت، مثلاً ہیمرٹو (hammertoe) یا ہیلس ویلگس (hallux valgus) جو پیروں پر رگڑ بڑھائے

٭ موروثی رجحان

پیچیدگیاں

اگر آپ کو ذیابیطس یا دورانِ خون کی کمی کا کوئی مسئلہ ہے، تو آپ کو کورنز اور کیلسز سے پیچیدگیوں کا زیادہ خطرہ ہے۔

ڈاکٹر کو کب دکھائیں

اگر کوئی کورن یا کیلس بہت زیادہ تکلیف دہ ہو جائے یا اس میں سوزش ہو جائے، تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے یا خون کا بہاؤ کم ہے، تو خود علاجی کی بجائے طبی امداد حاصل کریں۔ یہ اہم ہے، اس لیے کہ پیر پر لگنے والی معمولی سی چوٹ بھی انفیکشن والے کھلے زخم (السر) کا باعث بن سکتی ہے۔

تشخیص

ڈاکٹر پیروں کے معائنے سے تشخیص کرے گا تاکہ وارٹس یا سسٹس کے امکان کا بھی جائزہ لیا جا سکے۔ اگر متاثرہ جگہ کو تراشنے پر خون نکلے یا سیاہ نقطے نظر آئیں تو وہ وارٹس ہیں، کورنز نہیں۔

علاج

ان وجوہات سے بچنا چاہئے جو ان کا سبب بنتے ہیں۔ اس کیلئے ان ہدایات پرعمل کریں:

اضافی جلد تراشنا: ڈاکٹر سکیلپل سے موٹی جلد تراش سکتا ہے۔ اسے خود ہرگز نہ کریں، ورنہ انفیکشن ہو سکتا ہے

میڈیکیٹڈ پیچز: ڈاکٹر 40 فیصد سیلی سیلک ایسڈ والے پیچز تجویز کر سکتا ہے۔ نیا پیچ لگانے سے پہلے جھانواں (پومیس سٹون) یا ریتی سے جلد پتلی کریں۔ بڑے حصوں کے لیے جیلیا مائع استعمال کریں

جوتوں کے تلوے: پیر کی ساخت کی خرابی کی صورت میں ڈاکٹر خاص ‘آرتھوٹکس’تجویز کر سکتا ہے

سرجری: ہڈی کی ترتیب درست کرنے کے لیے سرجری کا مشورہ دیا جا سکتا ہے، جس کیلئے ہسپتال میں قیام ضروری نہیں

بچاؤ کی تدابیر

ایسے جوتے پہنیں جن میں انگلیوں کے لیے کافی جگہ ہو: اگر انگلیاں نہیں ہل رہیں تو جوتے تنگ ہیں۔ جوتوں کو وہاں سے کھلا کروائیں جہاں سے وہ چبھتے ہوں۔ جوتے بالعموم شام کو خریدیں جب پیر کچھ سوجے ہوئے ہوتے ہیں

حفاظتی کور استعمال کریں: رگڑ والے حصوں پر فیلٹ پیڈز، نان میڈیکیٹڈ کورن پیڈز یا پٹیاں استعمال کریں۔ ٹو سیپریٹرز یا اون بھی آزمائی جا سکتی ہے

دستانے پہنیں: دستی اوزار استعمال کرتے وقت پیڈ والے دستانے پہنیں یا اوزار کے ہینڈل پر کپڑا لپیٹیں

نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Calciphylaxis: The Rare, Life-Threatening Calcium Buildup in Skin

Read Next

Corns and Calluses: Managing Thickened Skin

Leave a Reply

Most Popular