ای این ٹی (کان، ناک اور گلے) کے شعبے سے وابستہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاٹن بڈ سے کان صاف کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ ویکس نکالنے کے بجائے اسے مزید اندر دھکیل سکتا ہے۔ اس سے ایئر ڈرم یعنی کان کے پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سے ٹنیٹس (Tinnitus) کی بیماری بھی ہو سکتی ہے۔
ٹنیٹس ایک تکلیف دہ حالت ہے۔ اس میں کان میں سیٹی، گونج اور شور جیسی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ برطانیہ میں اس بیماری سے ایک کروڑ افراد متاثر ہیں۔ تقریباً 5 لاکھ افراد کے مطابق یہ ان کے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ بنتی ہے۔ متاثرہ افراد کو نیند، کام اور دیگر معمولات میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کی صفائی کے لیے کاٹن بڈ استعمال نہ کریں۔ اس کے بجائے ای این ٹی سپیشلسٹ سے رجوع کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
Tags: کاٹن بڈ سے کان صاف کرنا