Vinkmag ad

چین: انسانی جسم میں پہلی بار خنزیر کے جگر کی کامیاب پیوندکاری

چین: انسانی جسم میں پہلی بار خنزیر کے جگر کی کامیاب پیوندکاری- شفا نیوز

ڈاکٹروں نے پہلی بار جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کے جگر  کو دماغی طور پر مردہ انسان میں ٹرانسپلانٹ کر دیا۔ چین میں ہونے والی اس پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں خنزیر کے گردے اور دل کی پیوندکاری ہو چکی، تاہم جگر کو پہلی بار آزمایا گیا ہے۔ ژیان کی فورتھ ملٹری میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کی تحقیق سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔

خنزیر کا جگر ایک مردہ مریض میں لگایا گیا۔ اس میں چھ جینیاتی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ مریض کا جگر برقرار تھا، جبکہ جانور کا جگر اضافی عضو کے طور پر لگایا گیا۔ 10 دن تک جگر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق اس جگر نے البیومن پروٹین بنائی۔

ماہرین نے اسے بڑی پیش رفت قرار دیا، مگر کہا کہ یہ انسانی جگر کا مکمل متبادل نہیں۔ انسانی جگر کئی افعال انجام دیتا ہے، جبکہ یہ جگر البیومن کم مقدار میں بنا سکا۔ اس پر مزید تحقیق ضروری ہے۔ چینی ڈاکٹروں کا اگلا ہدف زندہ انسان میں خنزیر کے جگر کی پیوندکاری ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر فرینڈ نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا، مگر کہا کہ یہ انسانی جگر کی جگہ نہیں لے سکتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایڈہیسِو کیپسولائٹس: فروزن شولڈر کیا ہے؟

Read Next

جناح ہسپتال کو نجی انتظام میں دینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular