Vinkmag ad

چین میں برین امپلانٹ، مفلوج افراد کے علاج میں اہم سنگ میل

A brain model illustrating the brain implant breakthrough in China

دماغی سگنلز سے آلات کنٹرول کرنے کی ٹیکنالوجی میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے۔ چین میں ایک 28 سالہ شخص گردن کی ہڈی میں چوٹ کے باعث مفلوج ہو گیا تھا۔ برین امپلانٹ سرجری کے پانچ دن بعد اس نے دماغ سے وہیل چیئر اور گھریلو آلات چلائے۔

یہ کامیابی چین کے پہلے مکمل امپلانٹڈ، وائرلیس اور فعال بی سی آئی کلینیکل ٹرائل کا حصہ ہے۔ شنگھائی نیورو ایکسیس کے آلے میں 64 الیکٹروڈز ہیں، جو انسانی بال کی موٹائی کا ایک فیصد ہیں۔ الیکٹروڈز دماغ میں نصب ہیں، جبکہ بیٹری، کنٹرولر اور پروسیسر سینے کی جلد کے نیچے رکھے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین میں برین امپلانٹ دنیا بھر میں مفلوج افراد کے علاج میں امید کی کرن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کم لاگت واٹر فلٹر سے بچوں کی صحت میں نمایاں بہتری

Read Next

سینے میں درد کے بغیر بھی دل کا مرض، خواتین ہوشیار رہیں

Leave a Reply

Most Popular