Vinkmag ad

چین میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلے ہسپتال ٹاؤن کا قیام

چین میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلے ہسپتال ٹاؤن کا قیام- شفا نیوز

ٹیکنالوجی میں پیش رفت نگہداشت صحت میں بڑی تبدیلیوں کا سبب بن رہی ہے۔ اب چین میں مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلے ہسپتال ٹاؤن کا قیام عمل میں آ چکا ہے۔ یہاں مریضوں کا علاج اے آئی کے تخلیق کردہ ڈاکٹروں کے ذریعے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تسنگ ہوا یونیورسٹی کے محققین نے "ایجنٹ ہسپتال” تیار کیا ہے۔ اس میں تمام ڈاکٹر، نرسیں اور مریض ذہین ایجنٹس کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں۔ یہ ایجنٹ لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز) پر مبنی ہیں اور از خود کام کر سکتے ہیں۔

اے آئی کے تخلیق کردہ ڈاکٹر چند دنوں میں 10,000 مریضوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ انسانی ڈاکٹروں کو اس کے لیے دو سال درکار ہوں گے۔ ریسرچ ٹیم کے سربراہ لیو یانگ کے مطابق یہ جدید طریقہ ڈاکٹروں کو ورچوئل مریضوں کے علاج میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ میڈیکل طلبہ کو بہتر تربیت دینے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

لیو کے مطابق یہ انتظام مختلف طبی منظرناموں مثلاً متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کی پیش گوئی بھی کر سکتا ہے۔ بیجنگ کے گلوبل ٹائمز کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلے ہسپتال کا تصور طبی ماہرین اور مریضوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد کو پولن الرجی فری بنانے کے لیے پلان تیار کرنے کی ہدایت

Read Next

قیدیوں کے لیے ماہرین نفسیات کے ایس او پیز جاری

Leave a Reply

Most Popular