Vinkmag ad

زچگی کے دوران اموات میں اضافے کی وجوہات آشکار

زچگی کے دوران اموات میں اضافے کی وجوہات آشکار- شفا نیوز

پاکستان میں زچگی کے دوران ماؤں کی اموات کی شرح تشویشناک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں ہر روز تقریباً 30 خواتین دوران زچگی جان بحق ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اوسطاً ہر 48 منٹ میں ایک خاتون اس وجہ سے فوت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز ( این آئی سی وی ڈی) میں حاملہ خواتین پر ایک تحقیق کی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق خواتین کی قابل ذکر تعداد دل کی کمزوری کی شکار پائی گئی۔ سربراہ کارڈیک امیجنگ این آئی سی وی ڈی پروفیسر صباء بھٹی نے اس پر اعداوشمار بھی فراہم کیے۔ اس کے مطابق 20 ہزار ٹیسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ تقریباً چار فیصد خواتین دل کے پٹھوں کی کمزوری کی شکار تھیں۔ یہ مسئلہ دوران زچگی اموات کا ایک اہم سبب ہو سکتا ہے۔ تحقیق عالمی جریدے یورپین سائنس کانگریس اور امریکن کالج آف کارڈیولوجی میں بھی شائع ہوئی ہے۔

حاملہ خواتین کی دوران زچگی اموات کا تناسب صرف دیہی علاقوں میں نہیں بلکہ شہری علاقوں میں بھی بڑھ رہا ہے۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ خواتین گائناکالوجسٹ کے علاوہ کسی دوسرے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتیں۔ محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر سول ہسپتال میں حمل کے دوران خواتین کے ایکوکارڈیوگرام  شروع کردیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پبلک ہیلتھ پالیسی میں نایاب امراض کے مریض نظرانداز

Read Next

ڈبلیو ایچ او نے بچوں کے لیے کینسرکی ادویات مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

Most Popular