Vinkmag ad

موتیا: سرجری کے بعد کیئر

موتیا: سرجری کے بعد کیئر

آنکھوں میں موجود عدسہ یعنی لینز ہمیں چیزوں کو واضح طورپردیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بڑھتی عمرکے ساتھ اس میں موجود پروٹین ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوتی اور وہاں جمع ہونے لگتی ہے۔ نتیجتاًاس کا رنگ شفاف کے بجائے دودھیا ہوجاتا ہے۔ اس کیفیت کوموتیا کہتے ہیں جو زیادہ تر بڑھاپے میں ہوتا ہے۔ بزرگی کے علاوہ اس کا سبب بننے والے دیگرعوامل میں آنکھ کا کسی اوروجہ سے آپریشن ہونا، چوٹ لگنا، مضرصحت شعاعوں سے سامنا ہونا، شراب نوشی اورسٹیرائیڈز کی حامل ادویات کا استعمال قابل ذکر ہیں۔ اس کیفیت کے باعث نظردھندلی ہوجاتی ہے‘رنگ پھیکےدکھائی دیتے ہیں اورروشنی میں آنکھیں چندھیانے لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ روشنی کے اردگرد ایک حلقہ نوربھی دکھائی دیتا ہے، دو دو نظرآتا ہے اور بعض افراد کو بار بارنظر کے چشمے تبدیل کرنا پڑتے ہیں۔ بعض اوقات کمزورنظر کے حامل افراد کی قریب کی نظر عارضی طور پر بہتر ہوجاتی ہے۔

موتیے کی دو اقسام ہیں۔سفید موتیا(cataract) عدسے کے دھندلے پن کی وجہ سے جبکہ کالا موتیا (glaucoma)آنکھوں کے سیال مادے کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مادے کی زیادتی آنکھ کا اندرونی دباؤ بڑھاتی ہے۔اس قسم سے آنکھ کا پردہ (retina) سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

علاج اور گھرپردیکھ بھال

موتئے کا علاج نہ کروایا جائے تودھندلاپن بڑھتا رہتا ہےاور نظرخراب ہوتے ہوتےفرد بینائی سے محروم ہوسکتا ہے۔ ابتداء میں بہتر دکھائی دینے کے لئے چشمے تجویز کیے جاتے ہیں۔ اگرعدسہ بالکل سفید ہوجائے تو پھرآپریشن کے ذریعے اسے نکال کرمصنوعی عدسہ لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد بصارت میں رفتہ رفتہ بہتری آجاتی ہے۔ سرجری کے بعدابتدائی طورپردھندلا دکھائی دیتا ہے، آنکھوں سے زیادہ پانی آتا ہے، ان میں خارش اور بے آرامی ہوتی ہےاوررنگ زیادہ چمکتے ہوئے نظرآتے ہیں۔

سرجری کے بعد ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

٭آنکھوں کو ملنے یا ان پردباؤ ڈالنے سے گریز کریں۔ خارش ہو تو ڈاکٹر کے دئیے گئے قطرے اورادویات استعمال کریں۔

٭آنکھوں کی پٹی کو ڈاکٹرکی تجویز کردہ مدت تک پہنیں۔ اسے سونے کے دوران بھی پہنیں تاکہ نیند میں غلطی سے آنکھوں پرہاتھ لگ جائے یا آپ انہیں ملیں تو یہ محفوظ رہیں۔

٭نیند پوری کریں۔ اس سے آنکھوں کو آرام ملے گا اور صحت یابی کے عمل میں تیزی آئے گی۔

٭آنکھوں کو پانی، صابن ، شیمپواورسپرے کے قطروں سے بچائیں۔

٭کچھ ہفتوں تک موائسچرائزراورمیک اَپ کی کوئی چیزنہ لگائیں۔ بالوں کو رنگوانے سے بھی گریز کریں۔

٭وزن اٹھانے، جھکنے یا پرمشقت سرگرمی سے آنکھوں کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اورزخم مندمل ہونے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔اس لئے ان سے گریز کریں۔

٭تیراکی اورباغبانی کرنے یا گردوغبار جھاڑنے سے گریز کریں۔

٭باہر نکلتے ہوئے دھوپ کے چشمے ضرور پہنیں۔

٭آنکھوں کےقطرے ڈالنے کے لئےاپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ پھرسرکوپیچھے کے طرف جھکائیں اورایک انگلی سے نچلے پپوٹے کو نیچے کریں۔ اب نچلے پپوٹے کے اندر قطرے ڈالیں اور 30 سے 60 سیکنڈ کے لئے آنکھیں بند کردیں۔ ڈراپس ڈالتے وقت بوتل کے سرے یا نوک کو چھونے سے گریز کریں۔

what is cataract, treatment of cataract, catarct post surgery care, motiya ki surgery k bad ki care

Vinkmag ad

Read Previous

آواز سے متعلق کچھ عام مسائل

Read Next

بزرگوں کی جھکی کمر

Leave a Reply

Most Popular