Vinkmag ad

کیا ذیابیطس واقعتاً ریورس ہو سکتی ہے؟

Illustration showing Type 2 diabetes management, lifestyle changes, and strategies for achieving remission or improved blood sugar control.

سوشل میڈیا پر ایسے بہت سے دعوے کیے جاتے ہیں کہ ذیابیطس مخصوص غذاؤں سے ریورس ہو سکتی ہے، تاہم ماہرین صحت اس کی تصدیق نہیں کرتے۔ وہ کہتے ہیں کہ “ریورس” کا لفظ غلط فہمی پیدا کرتا ہے۔ اس کے لیے درست اصطلاح ریمیژن ہے، جس کا مطلب ہے کہ مریض کچھ مہینوں تک بغیر دوا شوگر کو نارمل رکھ سکتا ہے۔

پری ڈایابیٹیز میں انسولین کی پیداوار کم اور انسولین مزاحمت زیادہ ہوتی ہے، جس سے شوگر بڑھتی ہے۔ صحت بخش غذا اور باقاعدہ ورزش سے وزن کم ہوتا ہے، جو ریمیژن میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ وزن کم ہونے پر محدود ریورس بھی ممکن ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس میں انسولین بنانے والے خلیے تباہ ہو جاتے ہیں، اس لیے مکمل ریورس مشکل ہے۔ نئی دوائیں اور سٹیم سیل تھراپی بعض مریضوں میں شوگر بہتر کرنے میں مددگار ہیں۔ تاہم اس پر مزید تحقیق ضروری ہے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس میں دوا، طرزِ زندگی اور بعض سرجریز سے ریمیژن ممکن ہے۔ خاص طور پر ابتدائی مراحل میں اس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ مکمل ریورس شاذ و نادر ہی ہوتا ہے، لیکن شوگر کنٹرول اور معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کراچی اور اندرون سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ

Read Next

ہر 5 حاملہ خواتین میں سے 1 شدید نچلے جسمانی درد کا شکار

Leave a Reply

Most Popular