Vinkmag ad

ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ: کیا ورزش سے بچاؤ ممکن ہے؟

ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ: کیا ورزش سے بچاؤ ممکن ہے؟- شفا نیوز

ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی ورزش ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم کر سکتی ہے۔ یہ سٹڈی کولمبیا کے شہر کالی میں 130 افراد پر کی گئی، جنہیں پری ڈایابیٹیز تھا۔

شرکاء کو وزن کم کرنے، متوازن غذا لینے اور باقاعدہ ورزش کی ہدایت دی گئی۔ انہیں ہر تین ماہ بعد طبی، غذائی اور نفسیاتی رہنمائی بھی فراہم کی گئی۔ ایک سال بعد نتائج نے واضح فرق دکھایا۔ 21.5 فیصد افراد کی شوگر نارمل ہو گئی، جبکہ 13.8 فیصد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔

جو افراد ہفتے میں 150 منٹ یا زیادہ ورزش کرتے رہے، ان میں بیماری کے ریورس ہونے کا امکان چار گنا زیادہ تھا۔ دوسری طرف، جن کا بی ایم آئی یا HbA1c لیول زیادہ تھا، ان میں بہتری کم دیکھی گئی۔ انسولین ریزسٹنس جانچنے کے لیے گلوکوز/ٹرائی گلیسرائیڈ انڈیکس استعمال کیا گیا۔ جن کا یہ سکور زیادہ تھا، ان میں پری ڈایابیٹیز ریورس ہونے کا امکان کم تھا۔

ماہرین کے مطابق، بروقت تشخیص اور طرزِ زندگی میں تبدیلی سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ ممکن ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سام سنگ کی طرف سے Xealth خریدنے کا اعلان

Read Next

مردہ مریض سے متعلق الزام مسترد، قانونی کارروائی کا انتباہ

Leave a Reply

Most Popular