Vinkmag ad

اونٹنی کا دودھ: صحت کے لیے خزانہ یا محض مفروضہ؟

اونٹنی کا دودھ: صحت کے لیے خزانہ یا محض مفروضہ- شفا نیوز

پاکستان میں اونٹنی کے دودھ کا استعمال حالیہ برسوں میں بڑھا ہے۔ اس کا سبب لوگوں میں پایا جانے والا یہ تاثر ہے کہ یہ دودھ زیادہ صحت بخش ہے۔ آسٹریلیا کی ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اس کے مطابق اونٹنی کا دودھ کئی حوالوں سے زیادہ فائدہ مند ہے۔

تحقیق میں گائے اور اونٹنی کے دودھ کا موازنہ کیا گیا۔ اونٹنی کے دودھ میں 1143 پروٹینز موجود ہیں۔ یہ مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتی ہیں۔ یہ نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے میں بھی مددگار ہیں۔ گائے کے دودھ میں ان پروٹینز کی تعداد 851 ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ دودھ دل کی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے۔ اس میں لیکٹوز کی مقدار کم ہوتی ہے لہٰذا اسے ہضم کرنا آسان ہوتا ہے۔ یوں یہ معدے کے لیے بھی اچھا ہے۔ گائے کے دودھ سے الرجی والے افراد کے لیے یہ بہترین متبادل ہے۔ محققین کے مطابق ان نتائج کی مزید تصدیق کے لیے تحقیق کی ضرورت ہے۔ تاہم، موجودہ شواہد اونٹنی کے دودھ کو ایک مفید غذا کے طور پر پیش کرتے ہیں۔  یہ تحقیق سائنسی جریدے "فوڈ کیمسٹری” میں شائع ہوئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین میں کیلشیم کی کمی پر اسلام آباد میں تھیٹر ڈرامہ

Read Next

خیبر پختونخوا میں خواتین مریضوں کا معائنہ خواتین عملے سے کرایا جائے، ورلڈ بینک

Leave a Reply

Most Popular