امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ریستورانوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مینو میں الرجی پیدا کرنے والے اجزاء کو لازماً ظاہر کریں۔ گورنر گیون نیوزم نے سینیٹ بل 68 پر دستخط کر دیے۔ قانون یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہو گا۔
اس قانون کے تحت کھانے میں نو بڑے فوڈ الرجنز ظاہر کرنا ضروری ہیں۔ ان میں دودھ، انڈے، مچھلی، شیلفش، خشک میوے، مونگ پھلی، گندم، تل اور سویابین شامل ہیں۔ ریستوران یہ معلومات مینو، الگ چارٹ یا ڈیجیٹل QR کوڈ کے ذریعے فراہم کریں گے۔ کچھ فوڈ چینز پہلے ہی اپنے مینو میں فوڈ الرجنز کی تفصیل فراہم کر رہی ہیں۔
صحت عامہ کی تنظیموں نے اس قانون کی حمایت جبکہ ریستورانوں کی ایسوسی ایشن نے مخالفت کی ہے۔ حامیوں کے مطابق کیلیفورنیا میں ریستورانوں کو اس کا پابند کرنا صارفین کے تحفظ کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔
Tags: فوڈ الرجی