Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریض پاکستانی نژاد باکسر محمد علی کی تاریخی فتح

ذیابیطس کے مریض پاکستانی نژاد باکسر – شفا نیوز

برطانوی پاکستانی باکسر نے باکسنگ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ محمد علی پیشہ ورانہ فائٹ جیتنے والے ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار پہلے باکسر بن گئے۔ 25 سالہ باکسر نے چار راؤنڈز کے بعد اندریج سیپور کو پوائنٹس پر 40-36 سے شکست دی۔

محمد علی میں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص چار سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 2015 میں پروفیشنل باکسنگ کے لائسنس کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اس وقت کے قوانین کے مطابق ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار باکسر لائسنس حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور جدو جہد جاری رکھی۔ بالاۤخر تین سال بعد انہیں لائسنس مل گیا۔ اب وہ پہلے باکسر ہیں جو ٹائپ ون ذیابیطس کے ساتھ پیشہ ورانہ طور پر لڑتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریض پاکستانی نژاد باکسر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت میرے لیے حیرت انگیز احساس کا باعث بنی ہے۔ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اس سفر میں مجھے سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف میری نہیں ہے۔ یہ اس مرض کے شکار تمام لوگوں کی کامیابی ہے۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض کے طور پر میں نے ثابت کیا ہے کہ اگر آپ خود پر یقین رکھیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے ارد گرد مثبت لوگوں کو جمع کریں۔

ذیابیطس کے مریض پاکستانی نژاد باکسر نے کہا کہ پاکستان میری دھرتی ہے اور میں اس کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں۔

Vinkmag ad

Read Previous

مصنوعی دانتوں کی کیئر

Read Next

اسلام آباد میں 16 برس بعد پولیو کیس رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular