Vinkmag ad

ماں کا دودھ: بچوں کی ذہانت، صحت اور تحفظ کا ذریعہ

ماں کا دودھ: بچوں کی ذہانت، صحت اور تحفظ کا ذریعہ- شفا نیوز

نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کا دودھ صرف مکمل غذا ہی نہیں بلکہ ان کا پیدائشی حق بھی ہے۔ اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال اگست کے پہلے ہفتے کو ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس کے تحت مہمات عالمی ادارۂ صحت، یونیسیف اور مختلف ممالک کی وزارتِ صحت کے تعاون سے چلائی جاتی ہیں۔ ان کا مقصد ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

ماہرین کے مطابق ماں کا دودھ اپنے اندر بہت سے انمول فوائد لیے ہوئے ہے۔ اس میں موجود اینٹی باڈیز انہیں مختلف جراثیم اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ بریسٹ فیڈنگ بچوں کی ذہنی نشوونما میں بھی مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

دودھ پلانے سے ماں کے جسم میں آکسیٹوسن ہارمون خارج ہوتا ہے۔ یہ ہارمون ماں اور بچے کے درمیان جذباتی ربط کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سے زچگی کے بعد ہونے والے ذہنی دباؤ یا ڈپریشن میں بھی واضح کمی آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں اور پالیسی ساز اداروں کو چاہیے کہ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ آگاہی مہمات، طبی معاونت اور سہولیات کی فراہمی اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کو پالیسی سطح پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

برانڈ کے بغیر دواؤں سے علاج 90 فیصد تک سستا ہو سکتا ہے: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

Read Next

نظامِ صحت پر ایس ای سی پی کی جامع رپورٹ جاری

Leave a Reply

Most Popular