Vinkmag ad

دماغ کھانے والے کیڑے سے ایک ہفتے میں 3 اموات

دماغ کھانے والے کیڑے– شفا نیوز

دماغ کھانے والے کیڑے نیگلیریا فولیری کی وجہ سے سندھ میں ایک ہفتے میں 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس سے کراچی میں دو اور حیدر آباد میں ایک فرد کا انتقال ہوا ہے۔

پہلی فوتیدگی 5 جولائی کو کورنگی کراچی کے ایک شخص کی ہوئی۔ اس کے بعد ملیر کراچی کا ایک نوجوان 11 جولائی کو جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ حیدر آباد کا 35 سالہ شخص کراچی کے ایک ہسپتال میں چل بسا۔

سندھ میں گزشتہ 12 سالوں میں نیگلیریا کے 100 سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق 2023ء میں دماغ کھانے والے کیڑے کا ایک مریض صحت یاب بھی ہو گیا تھا۔

نیگلیریا فولیری تازہ پانی، جھیلوں، ندیوں اور گرم چشموں میں پایا جاتا ہے۔ یہ ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر اسے کھانے لگتا ہے۔ اس لیے سوئمنگ پولوں میں تیراکی اور غوطہ خوری کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

اس مرض کی علامات گردن توڑ بخار سے ملتی ہیں۔ ان میں سر میں تیز درد، متلی یا الٹیاں، گردن اکڑ جانا اور جھٹکے لگنا شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق علامات سات دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔

پانی کے ٹینکیوں میں کلورین ملانے سے اس امیبا کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں امراض پاخانہ کی ٹریننگ کا پہلا ہسپتال

Read Next

Infectious diseases

Leave a Reply

Most Popular