سائنسدانوں نے دل کی دھڑکن کنٹرول کرنے کے لیے بائیو ڈی گریڈ ایبل بیٹری ایجاد کی ہے۔ یہ پہلی لیتھیم آئن بیٹری ہے۔ یہ بالکل اسی طرح کی ہے جیسی سمارٹ فونز وغیرہ میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ زیادہ بجلی ذخیرہ کرنے کے علاوہ دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ اسے آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے۔ اسے چوہوں میں دل کی بےترتیب دھڑکن کو کنٹرول کرنے کےلیے آزمایا جا چکا ہے۔ امید ہے کہ اسے جلد ہی انسانوں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
تحقیقیقی ٹیم کےسربراہ یوجیا ژانگ کے مطابق بیٹری ہلکی اور ریچارج ایبل ہے۔ یہ اب تک یہ سب سے چھوٹی ہائیڈروجیل لیتھیم آئن بیٹری ہے۔ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیٹری چھوٹے روبوٹوں اور ایپلیکیشنز میں استعمال ہو سکتی ہے۔
بائیوڈی گریڈایبل سے مراد ایسی چیزیں ہیں جو قدرتی طور پر زمین میں تحلیل ہو سکتی ہیں۔ یعنی وہ مٹی، بیکٹیریا، یا دیگر قدرتی عوامل کے ذریعے بغیر کسی نقصان کے ختم ہو جاتی ہیں۔ بائیوڈی گریڈایبل چیزیں زمین اور پانی کو آلودہ نہیں کرتیں۔ اس لیے ان کا استعمال ماحول کی حفاظت کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ ریسرچ نیچر کیمیکل انجینئرنگ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔