Vinkmag ad

خوبصورت پائوں

جسم کے ظاہری اعضاء کی حفاظت تو سبھی کرتے ہیںلیکن لوگوںکی اکثر یت یہ سوچ کر پاؤں کو نظر انداز کر دیتی ہے کہ وہ عموماًچھپے رہتے ہیں۔پاؤںنہ صرف خوبصورتی کی علامت ہیں بلکہ پورے جسم کا بوجھ بھی اٹھاتے ہیں ‘اس لیے ان کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔

پیروں کی نگہداشت
پاؤں کو خوبصورت رکھنے کے لیے ان کا خیال رکھنا بہت اہم ہے۔مالش ان کے لیے مفید ہے جو تازگی کا احساس دلاتی ہے۔ہفتہ وار مالش سے نہ صرف پاؤں کو آرام ملتا ہے بلکہ جلد بھی اچھی ہوتی ہے۔پیروں کی روزانہ صفائی بھی بہت ضروری ہے۔ ان کے تلوؤں کی مردہ جلد کو جھانواں کی مددسے صاف کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں ناخنوں کی صفائی بھی اہم ہے۔ اس کے لیے نرم برش استعمال کریں تاکہ اس میں موجود میل نکل جائے۔روزانہ کسی معیاری کریم سے پیروں کا مساج کریں۔اس سے جلد نرم رہے گی اور پیر خوبصورت لگیں گے۔ پائوں کی زیبائش کے لئے خوبصورت پائل کا استعمال کیا جا سکتا ہے‘ تاہم یہ دیکھ لیں کہ اس میں استعمال شدہ دھات سے آپ کو الرجی تو نہیں۔
بعض اوقات پاؤں بہت تھکے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔ ایسے میں نیم گرم پانی میں پاؤں ڈالنا بہت مفید ہے۔گرم پانی میں پانچ منٹ تک پاؤں ڈال کر ان کو خشک کرلیںاور کریم لگائیں۔اس عمل سے پیروںکی تھکن اور درد کو فوری آرام ملے گا۔خوبانی کی کریم پاؤں کے لیے بہت مفید ہے۔

پاؤں کے ناخن
صحت مندناخن خوبصو رت پیروں کی نشانی ہیں۔اگر وہ ٹھیک طرح سے نہ کٹیں توتکلیف کا سبب بننے کے علاوہ بدنما بھی لگتے ہیں۔ انہیں گولائی کی بجائے چوکور شکل میں کاٹیں‘ اس لئے کہ گولائی میں کاٹنے سے ناخن گوشت میں دھنس جاتا ہے اور دردکا باعث بنتا ہے۔شیمپویا صابن پانی میں ملا کر پیر بھگونے سے ناخن نرم ہوجاتے ہیں جس کے باعث انہیںکاٹنا یا گھِسنا آسان ہو جاتا ہے۔ناخنوں کو دلکش بنانے کے لئے کپڑوں سے ہم رنگ نیل پالش کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

جوتے خریدتے وقت احتیاط
٭پاؤں کے زیادہ مسائل کا سبب فٹنگ والے جوتے پہنناہوتا ہے۔ اس لیے ایسے جوتے مت خریدیں۔
٭جوخواتین چلنے پھرنے کا کام زیادہ کرتی ہیں ‘وہ ہموار اور موٹے سول والا جوتاا ستعمال کریں۔
٭اونچی ہیل والے جوتے پہنے سے گریز کریں‘ اس لئے کہ ان سے پیروں اور کمرمیں درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔اگر آپ کو پارٹی وغیرہ میں پہننا ہوں تو انہیں تھوڑی دیر کے لئے استعمال کریں۔
سردی سے پھٹے ہوئے پیر
یاد رکھیںاحتیاط علاج سے بہتر ہے اس لیے موسم سرما میںبند بوٹ اور موزوں کا استعمال کریں۔پیروں کو گرم کرنے کے لیے انہیں اچانک گرم پانی میںہرگز نہ ڈالیں اور نہ ہی ہیٹر کے سامنے رکھیں۔ رات کو سونے سے پہلے پاؤں پر پیٹرولیم جیلی یا کریم کا مساج کریں۔
پاؤں کی حفاظت کے بعدیہ آپ کو صحت مند اور دیکھنے والوں کو خوبصورت اور جاذب نظر دکھائی دیں گے ۔

Vinkmag ad

Read Previous

پولو: بادشاہوں کا کھیل

Read Next

اپنے تصورات درست کیجئے

Leave a Reply

Most Popular