Vinkmag ad

بنگلہ دیشی خاتون جس کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہ تھے

بنگلہ دیشی خاتون جس کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہ تھا- شفا نیوز

بنگلہ دیش کی 52 سالہ خاتون مونا رانی داس کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہ تھے۔ اس کا سبب ایک انتہائی غیر معمولی بیماری ڈیکسٹرو کارڈیا ہے۔

انہیں اس بات کا علم تقریباً دو سال قبل ہوا۔ انہیں چھاتی کے دائیں جانب درد شروع ہوا۔ خاتون سمجھیں کہ اس کا سبب تیزابیت ہے۔ چند روز بعد تکلیف اتنی بڑھی کہ ان کےلیے سانس لینا مشکل ہوگیا۔ کچھ دن بعد انہیں دل کا دورہ پڑا۔

خاتون کو علاج کے لیے آبائی شہر ساتکھیرا کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ دوران علاج ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ ان کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہیں۔ دل بائیں کے بجائے چھاتی کی دائیں جانب تھا۔ خاتون کو بتایا گیا کہ اسے ڈیکسٹرو کارڈیا کہتے ہیں۔

مونا میں سائیٹس انورسس کی بھی تشخیص ہوئی۔ اس میں اہم اعضا نارمل جگہ کے بالکل الٹ پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ ان کے جگر، پھیپھڑوں، تلی اور معدے کو دائیں جانب ہونا چاہیے لیکن وہ بائیں جانب تھے۔

ان کی فیملی نے کلکتہ میں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کا فیصلہ کیا۔ منیپال ہسپتال بروڈوے کے ڈاکٹر سدھارت مکھرجی نے ان کا معائنہ کیا۔ مئی 2024 میں ان کا آپریشن ہوا جو کامیاب رہا۔

سٹڈٰیز بتاتی ہیں کہ 12 ہزار بچوں میں سے ایک کو یہ مرض ہوتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

منکی پاکس، پاکستان میں بھی الرٹ جاری

Read Next

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

Leave a Reply

Most Popular