Vinkmag ad

بلوچستان میں نیا ٹراما سینٹر: ایمرجنسی علاج اور جان بچانے کی اہم سہولت

Quetta’s new trauma centre under construction on Spini Road, featuring advanced ICU, operation theatres, and emergency healthcare facilities in Balochistan

وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں نیا ٹراما سینٹر ایمرجنسی کئیر میں نمایاں بہتری کا سبب بنے گا۔ ان کے مطابق اس سے سنگین بیماریوں کا فوری اور مؤثر علاج ممکن ہو سکے۔ اس طرح بہت سی قیمتی کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

اسپنی روڈ کوئٹہ پر زیر تعمیر بلوچستان کا جدید ٹراما سینٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ 135 سے 150 بستروں کی گنجائش والا یہ سینٹر صوبے کا سب سے بڑا ایمرجنسی مرکز ہوگا۔ اس میں چار جدید آئی سی یوز، آٹھ آپریشن تھیٹرز، جدید امیجنگ اور لیبارٹری سہولیات شامل ہوں گی۔ آپریشن کے بعد کیئر کے لیے خصوصی یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے دورے کے دوران جدید طبی سہولیات جائزہ لیا۔ انہیں منصوبے کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے تعمیر کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کراچی کے سکول میں طلبہ کیلئے دانتوں کی صحت پر آگاہی سیشن

Read Next

ڈپریشن کی ادویات چھوڑنے کا محفوظ ترین طریقہ، ایک اہم تحقیق

Leave a Reply

Most Popular