Vinkmag ad

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی کامیاب سرجری

سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچی کی کامیاب سرجری- شفا نیوز

لیسٹر کے گلین فیلڈ ہسپتال میں داخل سات سالہ بچی وینیلوپ فائنڈلے سینے کے باہر دل کے ساتھ پیدا ہوئی۔ اس کا سبب ایک نایاب بیماری "ایکٹوپیا کورڈس” بنی۔ بچی کی حالت اتنی پیچیدہ تھی کہ اس کے زندہ رہنے کا امکان صرف 10 فیصد تھا۔

ڈاکٹروں نے وینیلوپ کے کیس کو اپنی نوعیت کا منفرد کیس قرار دیا۔ اس کا دل جلد کی پتلی پرت سے منسلک تھا، جسے الگ کرنا ایک پیچیدہ عمل تھا۔ بوں سینے کے باہر دل  کو اپنی جگہ رکھنے کے لیے تین آپریشن کرنا پڑے۔ ان میں پسلیوں کو کاٹنا اور دل کے ارد گرد حفاظتی پنجرہ بنانا بھی شامل تھا۔

وینیلوپ کی پیدائش کے وقت اس کے زندہ رہنے کا امکان بہت کم تھا۔ 14 ماہ ہسپتال میں گزارنے کے بعد اسے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعد سے وہ اپنے دل کی حفاظت کے لیے مخصوص بریس پہنتی ہیں۔

یہ سرجری نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر کے طبی حلقوں میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گولڈن بوائے: جسم پر سلور یا گولڈن سپرے پینٹ لگانا کتنا خطرناک؟

Read Next

Best breastfeeding positions

Leave a Reply

Most Popular