محکمہ صحت پنجاب نے موبائل ایپ کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں اس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے روز سروسز ہسپتال کے 81 پروفیسر غیر حاضر تھے۔ پی آئی سی کے غیر حاضر پروفیسرز کی شرح 33 فیصد تھی۔ دوسرے روز سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز حاضر نہ تھے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق ایپ میں حاضری نہ لگانے یا تاخیر سے آنے والوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس نظام کو پورے پنجاب کے ہسپتالوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔