Vinkmag ad

نگہداشت صحت کے مراکز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

نگہداشت صحت کے مراکز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں- شفا نیوز

تازہ ترین: کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی سے نگہداشت صحت کے مراکز بھی محفوظ نہیں۔ اس کی روک تھام کے لیے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد خواتین میڈیکل ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا اعلان اس موضوع پر وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے نے وزارت صحت اور اس کے ذیلی اداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ ہراسانی اور صنفی امتیاز کی شکایات کے پیش نظر بلائی گئی۔ وزارت صحت، پمز، این آئی ایچ، پی ایم ڈی سی، اور پولی کلینک کے نمائندوں نے اس حوالے سے صورت حال سے آگا کیا۔ انہوں نے اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں بنانے، ضابطہ اخلاق کی تشہیر، عملے کی تربیت، اور ہراسانی کے جاری معاملات پر پیش رفت کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

وفاقی محتسب نے اس ضمن میں قانون کی پاسداری کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کامن روم، فعال بیت الخلاؤں، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں سٹروک کے علاج کا اکلوتا سرکاری مرکز بند

Read Next

اے سی ایل انجری: گھٹنے کے لگامنٹ میں چوٹ

Leave a Reply

Most Popular