Vinkmag ad

لاہور میں سموگ کی نئی لہر کا خطرہ، الرٹ جاری

لاہورمیں سموگ کی نئی لہر کا خطرہ- شفا نیوز

تازہ ترین: پنجاب کا دارالحکومت آج کل آلودگی کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی خبروں کا موضوع  بنا ہوا ہے۔ اب لاہور میں سموگ کی نئی لہر کا خطرہ ہے۔ محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا۔ ان کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ اس سے لاہور میں سموگ کی نئی لہر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

پنجاب کے سیکریٹری تحفظ ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے اس حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن والے علاقے میں دھول اڑائے بغیر صفائی کی جائے۔ سڑکوں پر صاف پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ ان کے مطابق ان دنوں کنسٹریکشن ورک پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ اور اگر نکلنا ہو تو ماسک لازماً استعمال کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

فیمیلا انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی

Read Next

Benefits & disadvantages of chia, moringa & quinoa

Leave a Reply

Most Popular