Vinkmag ad

کورونا سے زیادہ تباہ کن وبا کا خطرہ ہے، ہانگ کانگ کے سائنسدان کا انتباہ

کورونا سے زیادہ تباہ کن وبا کا خطرہ- شفا نیوز

ہانگ کانگ کے سائنسدان یوئن کووک نے کورونا سے زیادہ تباہ کن وبا کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ان کے مطابق ایک اور وبائی مرض ناگزیر ہے۔ یہ کوویڈ 19 سے زیادہ نقصان دن ثابت ہو سکتا ہے۔ عوام اور عالمی رہنما اس سے خبردار رہیں، اس لیے کہ وہ آپ کی توقع سے بہت جلد آ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ پیشنگوئی کوئین میری ہسپتال میں اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ اس ہسپتال میں کام کرتے اور پڑھاتے ہیں۔

ان کے مطابق ایسی خوفناک پیشگوئی کا سبب جغرافیائی سیاسی، اقتصادی اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

انہوں نے "طب میں میری زندگی: ہانگ کانگ کا سفر” کے عنوان سے اپنی آپ بیتی بھی تحریر کی ہے۔ اس میں انہوں نے سیاست دانوں کو ہوش کے ناخن لینے اور عالمی خطرات سے نپٹنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما قومی یا علاقائی مفادات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیاں اور متعدی بیماریاں ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئیں۔

آپ کورونا وائرس اور متعدی امراض پر عالمی سطح پر تسلیم شدہ اتھارٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم کی نشاندہی کی جسے سارس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ مرض عالمی سطح پر پھیلنے سے پہلے جنوبی چین اور ہانگ کانگ میں پھیلا۔ اس وائرس نے شہر میں صرف دو مہینوں میں تقریباً 300 افراد کی جان لی تھی۔

دنیا اس وقت کورونا کی ایک اور لہر کی زد میں ہے۔ امریکہ صدر بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔ ایسے میں کورونا سے زیادہ تباہ کن وبا کے خطرے کی نشاندہی تشویش ناک ہے۔ دنیا کو اس پر تجہ دینی چاہیے۔

Vinkmag ad

Read Previous

لیچی کے فوائد

Read Next

پاکستانی سائنس دان سعودی شہریت حاصل کرنے والے اولین پروفیشنلز میں شامل

Leave a Reply

Most Popular