امریکی ایف ڈی اے نے دوا ساز کمپنیوں ایمجن اور ایسٹرازینیکا کی دوا ٹیزپائر (Tezspire) کے استعمال کی منظوری میں توسیع کر دی ہے۔ طویل المعیاد ناک کی سوزش (Chronic Rhinosinusitis with Nasal Polyps) میں یہ بطور اضافی دوا استعمال ہو سکے گی۔ یہ منظوری 12 سال سے زائد عمر کے مریضوں کے لیے دی گئی ہے۔
تحقیق میں یہ دوا سرجری کی ضرورت میں 98 فیصد اور منہ کے ذریعے سٹیرائیڈز کے استعمال میں 88 فیصد کمی کا باعث بنی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیزپائر سوزش پیدا کرنے والی پروٹین ٹی ایس ایل پی کو روکتی ہے۔ یہ پروٹین دمے اور ناک کی سوزش دونوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ٹیزپائر مختلف ممالک میں پہلے ہی شدید دمے کے علاج کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ اب یہ اس مرض کے شکار افراد کے لیے بھی نئی امید بن گئی ہے۔
Tags: ناک کی سوزش