مدینہ ہیلتھ کلسٹر کی طرف سے مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کے لیے جدید ایمبولینس سکوٹر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ سروس مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کےلیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ سکوٹر کی تیز رفتار نقل و حرکت پیرا میڈیکس کو ہجوم میں آسانی سے راستہ بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا مقصد مریضوں کو فوری طبی امداد دینا ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر انہیں قریبی ہسپتال بھی منتقل کیا جا سکے گا۔
مدینہ ہیلتھ کلسٹر کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک ایمبولینس سکوٹر سروس 91 مریضوں کو طبی امداد فراہم کر چکی ہے۔ کچھ مریضوں کو مزید علاج کی ضرورت تھی جنہیں بلا تاخیر مرکزی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ ان میں وقف السلام ہسپتال، الحرم ہسپتال، الصفیہ اور باب جبریل کے ہنگامی مراکز شامل ہیں۔
مسجد نبوی میں ہنگامی طبی امداد کے لیے سکوٹر سروس کا اۤغاز خوش آئند ہے۔ اس سے بیمار عمرہ زایرین کو جلد فرسٹ ایڈ مل سکے گی۔