ایلویرا کی خصوصیات

یسی خصوصیات ہیں جومجموعی طور پر کسی اور  ادویاتی پودے میں نہیں پائی جاتیں۔ (medicinal plant) اس کی مندرجہ ذیل پانچ  

بھی کہا جاتا ہے ۔  اسی وجہ سے اسے حیران کن پودا (wonder plant)    

جذب کی صلاحیت:
اس پودے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ بہت جلد‘ انسانی جلد کی ساتوں تہوں میں جذب ہوجاتا ہے۔
جراثیم کش :
اس کی جیل میں تما م طرح کے جراثیم مثلاً بیکٹیریا،وائرس اور پھپھوندی کی افزائش کو روکنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ مختلف الرجیز‘ زخموں یا جلی ہوئی جلد پر لگانے سے فوراً آرام آتا ہے۔ اس کے متواتر استعمال سے پرانے زخم بھی جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
سن بلاک
ایلویرا جیل جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رکھنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مضر اثرات مثلاً رنگ خراب ہونے، اور جلد پر پڑنے والے دھبوں اورجھریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

درد سے نجات دلانا
اگر اس کے جیل کو درد والی جگہ پر لگایا جائے تو یہ اعصاب اور پٹھوںکے کھچاؤ کو کم کر کے اٹھنے والے دردکو سکون میں بدل دیتا ہے۔

فاسد مادوں کا خاتمہ:
ایلوویراجیل میں امینو ایسڈ، وٹامنز اور معدنیات کے علاوہ ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو جسم سے فاسد اور غیر ضروری مادوںکے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے جسم فعال، توانا اور بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی بی کریمز فائدہ مند ہیں یا نہیں

Read Next

کورونا وائرس

Leave a Reply

Most Popular