Vinkmag ad

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے صحت تحفظ کارڈ جاری کر دیا

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے صحت تحفظ کارڈ جاری کر دیا- شفا نیوز

صحت کا تحفظ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اس کے لیے ہیلتھ انشورنس کا نظام کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی طرف ایک پیش رفت اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اسلام آباد کا جاری کردہ صحت تحفظ کارڈ ہے۔ اس کا مقصد صحت کی معیاری سہولیات تک شہریوں کی رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

صحت تحفظ کارڈ سالانہ 7,50,000 روپے تک کی ہیلتھ کوریج دیتا ہے۔ اس کی قیمت سالانہ 12,000 روپے یا ماہانہ 1,000 روپے ہے۔ سالانہ 1,500 روپے کے اضافے پر  5,00,000 روپے کی لائف انشورنس بھی شامل ہے۔اس کی تین کیٹگریز بیسک، کلاسک، اور کلاسک پلس ہیں۔ اس کی مختلف اقسام انفرادی اور فیملی کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ فیملیز سالانہ 22,00,000 روپے تک کی کوریج کا پلان لے سکتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ شاہ نے اس اقدام کو انقلابی قرار دیا ہے۔ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او یاسر خان نیازی کے مطابق اس کی مدد سے علاج میں مالی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک انداے کے مطابق پاکستان میں 60 فیصد سے زائد لوگ اپنی جیب سے طبی اخراجات ادا کرتے ہیں۔ ان میں بہت سے افراد مالی دشواریوں کی وجہ سے ناگزیر علاج بھی ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

میٹھے مشروبات صحت کے لیے زیادہ خطرناک

Read Next

سیرپ کی غیر اخلاقی تشہیر پر ڈریپ کی وارننگ

Leave a Reply

Most Popular