حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ریفرل کے لیے نیا شفاف نظام متعارف کرایا ہے۔ اس کا مقصد مریضوں کو غیر ضروری طور پر نجی کلینکس بھیجنے کے عمل کا خاتمہ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال آٹھ مقام سے ایک مریض کو نجی کلینک ریفر کرنے کا الزام سامنے آیا۔ انکوائری وزیر صحت سید باسل علی نقوی کی ہدایات پر شروع کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مظفرآباد کے نجی کلینک میں مریض سے بھاری فیس طلب کی گئی۔
نئی پالیسی کے تحت بی ایچ یوز، آر ایچ سیز اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سے مریض ضلعی ہسپتالوں میں منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ریفر ہوں گے۔ آزاد کشمیر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی یہی عمل لاگو ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ پالیسی مریضوں کو بروقت اور باعزت علاج فراہم کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔