Vinkmag ad

پاکستان میں فضائی آلودگی کے صحت پر مہلک اثرات

پاکستان میں فضائی آلودگی کے صحت پر مہلک اثرات- شفا نیوز

فضائی آلودگی صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس وقت پاکستان دنیا کےپانچ آلودہ ترین ممالک میں شامل ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں لوگوں کو صحت عامہ کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ انکشاف ایس ڈی پی آئی کی ایک تحقیق میں ہوا ہے۔ تحقیق کا عنوان پاکستان میں فضائی آلودگی کے صحت پر مہلک اثرات تھا۔

تحقیق میں اسلام آباد اور پشاور کا خاص طور پر جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں فضائی آلودگی دل کی بیماری، فالج اور کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اسلام آباد میں بھی اس وجہ سے موت کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 160رہا۔ پی ایم 2.5 کی سطح بھی ڈبلیو ایچ او کی حد سے 14.7 گنا زیادہ رہی۔ پی ایم 2.5 ذرات پھیپھڑوں اور خون میں جا کر سنگین بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔ یہ فضائی آلودگی اوسط عمر میں چار سال کمی کا باعث بنتی ہے۔ بچے، بزرگ اور بیمار افراد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں فضائی آلودگی سے ہر سال 2,56,000 اموات ہوتی ہیں۔

محققہ ڈاکٹر رضیہ صفدر نے پاکستان میں فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کےلیے فوری اقدامات کی سفارش کی۔ مقامی سطح پر ڈیٹا جمع کرنے اور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کی تجویز دی گئی۔ اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور سخت قوانین کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیلیفورنیا میں برڈ فلو کا پہلا شدید کیس، ایمرجنسی کا اعلان

Read Next

نشو و نما پروگرام این جی اوز کے سپرد کرنے پر اعتراض

Leave a Reply

Most Popular