Vinkmag ad

لاہور میں فضائی آلود گی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہورمیں فضائی آلود گی- شفا نیوز

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلود گی 629 ریکارڈ کی گئی تھی۔ آج صبح اس نے 707 کے غیرمعمولی ہندسے کو چھو لیا ہے۔ واضح رہے کہ 151 سے 200 درجے کی آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 تک انتہائی مضرِ صحت جبکہ 301 سے زائد خطرناک آلودگی تصور کی جاتی ہے۔

لاہور میں فضائی آلود گی اور سموگ کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ سکولوں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ طلبہ کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردیں۔ ان کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے۔ آلودگی سے بچنے کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں کو بند رکھا جائے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس پر خاص نظر رکھی جائے اور زیادہ آلودگی والے علاقوں میں جانے سے گریزکیا جائے۔ چھٹی کے وقت ٹریفک جام سے بچنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری میں سموگ پر خصوصی آگہی مہم چلائی جائے۔ اس حوالے سے ای لرننگ /آن لائن کلاسز کا بھی بندوست کیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بریسٹ کینسر: بروقت تشخیص سے 98 فیصد مریضوں کی جان بچ سکتی ہے

Read Next

دل کی دھڑکن کے لیے بائیو ڈی گریڈ ایبل بیٹری ایجاد

Leave a Reply

Most Popular