چین میں کورونا کے پانچ سال بعد ایک اور مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہیومن میٹاپنیو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثرہ افراد کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں اس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس وجہ سے اموات بھی ہو رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق محکمہ صحت کے حکام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انٹرنیٹ پر کچھ دعوؤں کے مطابق کورونا کے پانچ سال بعد چین نے پھر ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس بھی چین سے ہی شروع ہوا تھا۔ اس نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لی تھی۔