Vinkmag ad

گوگل کلاؤڈ اور ایڈیٹیلِم کا ماہرینِ صحت کے لیے نیا اے آئی پروگرام

Adtalem, Google Cloud to launch AI credential program for healthcare professionals

ایڈیٹیلِم گلوبل ایجوکیشن نے گوگل کلاؤڈ کے اشتراک سے نیا اے آئی سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام ماہرین صحت اور میڈیکل سٹوڈنٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کلینیکل پریکٹس میں مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور مؤثر استعمال کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام 2026 میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

شرکاء کو گوگل کلاؤڈ کے جدید اے آئی ٹولز کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے نصاب میں اخلاقی اصول، مریضوں کی حفاظت، اور طبی ماحول میں ٹیکنالوجی کے عملی استعمال جیسے مضامین شامل ہوں گے۔ اس سے شرکاء کو مصنوعی ذہانت کے حقیقی طبی اطلاق کا عملی تجربہ حاصل ہو گا۔

ماہرین نے اس منصوبے کو صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام ماہرین صحت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔ اس حوالے سے تربیت یافتہ معالجین بہتر طبی فیصلے کر سکیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رنگ گورا کرنے والی مضر صحت کریموں کے خلاف ملک گیر کارروائی

Read Next

پودینے کی ٹافی زکام میں فائدہ مند، تحقیق

Leave a Reply

Most Popular