Vinkmag ad

”ایپس “کے ذریعے اچھی عادتیں اپنائیں….بری عادتیں چھوڑیں

آج کا دور بلاشبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور نوجوان ہی نہیں‘ بچے اور بزرگ بھی انٹرنیٹ،سوشل میڈیا،سیل فون اور 3G/4Gکے دیوانے ہیں۔ اگرچہ یہ تمام چیزیں تفریح کا اچھا ذریعہ ہیں لیکن انہیں صحت سمیت دیگرتعمیری مقاصد کے لئے بھی استعمال کرنا چاہئے۔قارئین کی دلچسپی اور معلومات میں اضافے کے لیے شفا نیوز ’آئی ٹی اور صحت‘ کے عنوان سے ایک نئے سلسلے کا آغاز کر چکا ہے جس میں اس موضوع سے متعلق راہنمائی فراہم کی جائے گی۔اگر آپ اس تناظر میںکچھ معلومات شیئر کرنا چاہیں تو ضرور رابطہ کریں ۔ اپنی رائے دینا نہ بھولئے گا

صحت مند عادت اپنانے یا بری عادات چھوڑنے میں اب موبائل فون بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے۔درج ذیل ”ایپس “ محض چند مثالیں ہیں۔ آپ ان کے علاوہ ”ایپس “بھی ڈھونڈ اور استعمال کر سکتے ہیں۔

اچھی عادتیں نوٹ کریں
ہیبٹ بُل(habitbull) ایسی ”ایپ ہے“ جو آپ کو اچھی عادات اپنانے یااس کا ٹریک (track) رکھنے میں مدد دیتی ہے۔”ٹریکنگ“ کے لئے مختلف تیکنیکیں مثلاً ریمائنڈرز (reminders)،ترغیبی پیغامات اورکیلنڈرز وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں۔ فری ایپ ڈاﺅن لوڈ کر کے آپ اپنی پانچ عادات کو ٹھیک کر سکتے ہیںجبکہ خریدی گئی ایپ 100عادات تبدیل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ایپ میں آپ اس بات کاریکارڈ بھی رکھ سکتے ہی کہ آپ نے کوئی کام کتنے عرصے میں کتنی دفعہ کیا یا نہیں کیا۔ مثلاًیہ آپ کو بتائے گی کہ آپ نے ایک دن،ہفتے یا ماہ میںکتنے فی صد اورکتنی مرتبہ بد پرہیزی کی آپ کتنی مرتبہ کامیاب اور کتنی مرتبہ ناکام رہے۔اس ایپ کے گرافکس بہت شاندار ہیںجو اسے استعمال کرنے والے کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔یہ ایپ ”آئی فون“ اور” اینڈرائیڈ “دونوں پر چل جاتی ہے۔

تمباکو نوشی چھوڑیں
تمباکو نوشی کے نقصانات سے ہرشخص آگاہ ہے لیکن اس کے باوجود اکثر افراد کے لئے اس سے چھٹکارا پانا مشکل ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کی مدد کے لیے ’کووِٹ(Kwit) نامی ایپ تخلیق کی گئی ہے۔ یہ ایک گیم کی شکل میں تیار کی گئی ہے جس کی کئی سطحیں(levels) ہیںاور ہر سطح پر پہنچنے کا انعام بھی موجود ہے۔ یہ سگریٹ نوشی کی عادت چھوڑنے کوٹریک (track)کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتی ہے کہ آپ نے اس سے کتنا پیسہ بچایا اور اس کا صحت کے حوالے سے آپ کو کتنا فائدہ پہنچا ہے۔اس میں اپنی رپورٹ سوشل میڈیا دیگرپلیٹ فارمز مثلاً فیس بک،ٹوئیٹر اور ای میل کے ذریعے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے ترغیبی پیغامات بھی بھیجتی ہے۔یہ ایپ فری ہے جسے ہر کوئی ڈاﺅن لوڈ کر سکتا ہے۔

پانی پینا عادت بنائیں
مناسب مقدار میں پانی پینا اچھی صحت کے لئے ضروری ہے‘مگر بہت سے افراد اپنی مصروفیات کی وجہ سے پانی پینا بھول جاتے ہیں۔ ایسے میں واٹر لاگڈ(waterlogged)ایک ایسی فری ایپ ہے جو آپ کے روزانہ پانی پینے کی عادت کو نوٹ کرتی اور آپ کودن میں باربار پانی پینے کی ترغیب دیتی رہتی ہے۔ اپنے گلاس کاسائز چننے کے بعد آپ ایپ میں پانی کی مقدار بھی مقرر کر سکتے ہیں۔ ایپ میں دن میں پانی پینے کی مقررہ مقدار تقریباً12گلاس ہے جسے تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس میں آپ اپنے پانی پینے کا حساب باآسانی دیکھ اور ساتھیوں سے شئیر کرسکتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

عینک کب, کون سی, کتنی دیر لگائیں

Read Next

شوگر کی کمی یا زیادتی فوری طور پر کیا کریں

Most Popular