صوبہ پنجاب میں مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم قائم کر دیا گیا ہے۔ سکول میں باضابطہ داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ والدین بچوں کے داخلے کے لیے فارم ویب سائٹ autism.punjab.gov.pk پر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
سکول میں 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے ابتدائی بچپن کا سیکشن بنایا گیا ہے۔ 6 سے 12 سال کے بچوں کے لیے جونیئر سیکشن، جبکہ 13 سے 16 سال کے بچوں کے لیے سینئر سیکشن موجود ہے۔
عوامی حلقوں نے پنجاب میں آٹزم سکول کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ صوبے میں خصوصی تعلیم کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے۔
Tags: آٹزم سکول