Vinkmag ad

ٹی بیگ کے اربوں مائیکروپلاسٹک، صحت کی حفاظت ضروری

ٹی بیگ کے اربوں مائیکروپلاسٹک، صحت کی حفاظت ضروری- شفا نیوز

سپین میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق عام استعمال کے ٹی بیگ گرم پانی میں ڈالنے پر اربوں مائیکرو اور نینو پلاسٹک ذرات خارج کرتے ہیں۔ یہ ذرات انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ تحقیق آٹونومس یونیورسٹی آف بارسلونا کے سائنسدانوں نے کی، جو بین الاقوامی جرنل کیموسفئیر میں شائع ہوئی۔

ماہرین نے پولی پروپائلین، سیلولوز اور نائلون-6 سے بنے تین اقسام کے ٹی بیگز کا تجزیہ کیا۔ نتائج کے مطابق پولی پروپائلین والے ٹی بیگ فی ملی لیٹر 1.2 ارب ذرات خارج کرتے ہیں۔ سیلولوز والے 13 کروڑ 50 لاکھ اور نائلون-6 والے تقریباً 82 لاکھ ذرات خارج کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ مائیکروپلاسٹک آلودگی ماحول اور انسانی صحت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

سائنسدانوں نے فوڈ پیکجنگ میں پلاسٹک کے استعمال پر سخت نگرانی پر زور دیا۔ ماہرین کے مطابق بائیو ڈیگریڈیبل ٹی بیگ یا کھلی چائے کے استعمال سے ان نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے لیے 49 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت

Read Next

حمل کے دوران خون آنا

Leave a Reply

Most Popular